بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || وائٹ ہاؤس کے فرش پر گرنے والے امریکی پرچم اور اس معاملے پر ٹرمپ کی بے حسی کو وائٹ ہاؤس کے صفحہ پر حملہ کرتے ہوئے امریکہ کی موجودہ حالت کی علامت قرار دیا۔
16 نومبر 2025 کو صحافیوں اور فوٹوگرافروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا سے وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد میرین ون طیارے سے اترنے کی تصویر دکھائی۔ تصویروں میں ٹرمپ کا تھکا ہوا چہرہ دکھایا گیا ہے جب وہ "گرے ہوئے امریکی پرچم" کو اٹھانے یا اس کا احترام کئے اور اور کوئی رد عمل دکھائے بغیر، گذر کر جا رہے ہیں۔
امریکہ میں پرچم کے قانون کے مطابق، "جھنڈا زمین پر نہیں گرنا چاہئے"۔
ایسا لگتا ہے کہ اس تصویر کے بارے میں میڈیا اور امریکی عوام کے آن لائن تنازع کے بعد وائٹ ہاؤس کی یہ وضاحت کہ تیز ہوا کے باعث پرچم کو ایک ڈبے میں احترام کے ساتھ نیچے اتارا گیا ہے، ملکی رائے عامہ کے لیے کافی نہیں تھی اور وہ مزید طیش میں آگئے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی تصویر ٹرمپ اور ریپبلکنز کی طرف سے امریکی عوام اور امریکی قوانین کی توہین اور بے عزتی کو عیاں کرتی ہے تو وہ "یہی تصویر ہے۔"
- جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اگر یہ تصویر اوباما کی ہوتی، تو @FoxNews پورے تین ہفتوں تک یہ منصوبہ بنا لیتا کہ جھنڈا زمین پر کیوں ہے۔ کم از کم تین ہفتے
- واضح طور پر تھکے ماندے ٹرمپ واپس وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں امریکی پرچم زمین پر پڑا تھا۔ "یہ خود اس ملک دشمن حکومت کی تصویر ہے۔"
- یہ کیا سلوک ہے جو وائٹ ہاؤس ریاستہائے متحدہ امریکہ کے جھنڈے کے ساتھ روا رکھ رہا ہے؟ انھوں نے اسے صرف زمین پر رہنے دیا! مجھے یقین ہے کہ امریکی فوج کے ارکان جو اس پیج کو فالو کرتے ہیں وہ ان کو جھنڈے کے ساتھ برتاؤ کرنے کے اصول بتا سکتے ہیں! ایک بار پھر ٹرمپ نے کھل کر ہماری عظیم قوم کی توہین کی ہے۔
- ہولناک! واضح طور پر تھکے ہوئے اور مایوس ٹرمپ ارب پتیوں کے ساتھ ایک ہفتے کے آخر میں گولف کھیلنے کے بعد وائٹ ہاؤس واپس آئے اور ایک امریکی پرچم کے دائیں طرف سے گذرے جو ایسا لگتا تھا کہ ریاستہائے متحدہ کے پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ زمین کے اتنا قریب لٹکا ہوا تھا۔
- جھنڈے کے احترام کے معاملے میں ہر کوئی اتنا سخت ہے، تو صدر اس کے زمین پر گرنے کی پرواہ کئے بغیر اس کے قریب سے اس انداز میں کیوں گذر جاتے ہیں؟
- یہ ہے ہمارے ملک کا حال۔۔۔ وائٹ ہاؤس کے فرش پر امریکی پرچم گرا پڑا ہے۔۔۔
- یہ تصویر ٹرمپ کے امریکہ کے لئے بہترین استعارہ ہے
- انھوں نے اسے نیچے اتارا تاکہ وہ ایک نیا جھنڈا لگا سکیں (نازی نشان کے ساتھ، جو نسل پرستی کی علامت ہے)۔
- وائٹ ہاؤس (ٹرمپ کی صدارت) میں ٹرمپ کی علامت۔ ایک خوفناک امریکی کہانی۔۔۔
- یہ تصویر وائٹ ہاؤس کی موجودہ حالت کی عکاسی کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ